لاہور:(ویب ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور حنیف محمد، مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
محمد برادران میں سے حنیف محمد کے بعد ان کے بڑے بھائی رئیس محمد بھی خالق حقیقی سے جاملے جبکہ مشتاق محمد اور وزیر محمد اس وقت برمنگھم میں رہائش پذیر ہیں اور صادق محمد کی رہائش کراچی میں ہے۔
خیال رہے کہ انتقال کرجانے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رئیس محمد نے دوشادیاں کیں اوران کے آٹھ بچے تھے، تین بیٹوں شاہد محمد، آصف محمد اور طارق محمد نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔
مرحوم کے چار بھائیوں وزیر محمد، حنیف محمد، مشتاق محمد، صادق محمد اور بھتیجے شعیب محمد نے پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔