وزیراعظم نے پاکستان کا کرکٹ سٹرکچر تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

Published On 21 February,2022 06:22 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا کرکٹ سٹرکچر تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی ٹیم کو ہرانا مشکل ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں ای تجارت پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 90 کی دہائی میں وقاریونس کو باؤلنگ کرتے دیکھا تو اسے ٹیسٹ کرکٹ میں موقع دیا، اب ہم پاکستان کا کرکٹ سٹرکچر کو تبدیل کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی ٹیم کوہرانا مشکل ہوجائے گا، اسی طرح ہرشعبے میں سسٹم کو بہتر کرنا ہوگا، جب ویسٹ انڈیز جاتے تھے تواپنی ٹیم کوکہتا تھا’’گھبرانا نہیں۔