کراچی: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹرز کا پریکٹس سیشن صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا۔ پریکٹس سیشن میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فواد عالم، ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل اور سرفراز احمد شریک ہوئے، اظہرعلی اور نسیم شاہ آج قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان احمد اور پیسر شاہین شاہ آفریدی نے بھی پی ایس ایل سیون کے فائنل کے باعث قومی ٹیم کو جوائن نہیں کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک جاری رہا۔