ویمنز کرکٹ کا فروغ، پی سی بی کا ملک گیر ٹرائلز لینے کا اعلان

Published On 28 April,2022 01:57 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ویمنز کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک گیر ٹرائلز کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کے پول کو وسعت دینے کیلئے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے اگلے ماہ ملک بھر میں خواتین کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔ یہ ٹرائلز 3 مختلف کیٹگریز میں لئے جائیں گےجس میں انڈر 19، ایمرجنگ اور سینئر خواتین کھلاڑیوں کی کیٹگریز شامل ہیں۔

انڈر 19 کیٹگری میں صرف وہ کھلاڑی شامل ہوں گی جو یکم ستمبر 2003 یا اس کے بعد پیدا ہوئیں۔ ریجنل اکیڈمیز کی خواتین کرکٹرز ان ٹرائلز میں شرکت کرنے کی اہل نہیں ہوں گی۔ ملک بھر میں منعقدہ ٹرائلز کی نگرانی سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کریں گے۔
 

Advertisement