کابل : (روزنامہ دنیا) پاکستانی فاسٹ باؤلر کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا، جن کا معاہدہ آئندہ ماہ زمبابوین ٹور سے شروع ہو کر رواں برس کے اختتام تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں پاکستانی فاسٹ بولرز عمر گل نے پڑوسی ملک افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں ٹریننگ کیمپ کےلیے جوائن کیا تھا جہاں ان کی کارکردگی اور باؤلرز کی اثر انگیزی میں اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ نے انہیں مستقل معاہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا
237 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 427 وکٹیں اڑانے والے سابق پیسر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین بولر خیال کیے جاتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کیمپ کے دوران افغان بولرز ان کی رہنمائی سے خاصے خوش تھے، اسی لیے بورڈ نے مستقل طور پر ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔