کنڈیشنز سخت مگر بابر ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی کیلئے پراعتماد

Published On 25 May,2022 12:00 pm

لاہور : (روزنامہ دنیا) کنڈیشنز کافی سخت مگر قومی کپتان بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی کیلئے پراعتماد ہیں۔

قومی کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ مہمان ٹیم کیخلاف سیریز سے سیزن کا آغاز ہو رہا ہے ، گرمی کی شدت کے پیش نظر کنڈیشننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ کھلاڑی موسم کی سختیوں کے عادی ہو جائیں۔

لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے کچھ خصوصی اہداف مقرر کئے ہیں کیونکہ طویل سیزن کا آغاز کرتے ہوئے انہیں مہمان ٹیم کیخلاف مستحکم کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ہی اس انداز سے کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس سے ٹیم کو مدد ملتی رہے اور جب مختلف ماحول اور موسم میں کھیلنا پڑے تو اس کیلئے منصوبہ بندی اہمیت اختیار کر جاتی ہے ۔
 

Advertisement