شاہین آفریدی کی عمران خان سے ملاقات، سابق وزیراعظم نے کارکردگی کو سراہا

Published On 15 June,2022 05:11 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی۔

عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم نے قومی کرکٹر کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔
 

Advertisement