سبطین خان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے

Published On 13 June,2022 01:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے ایم پی اے سبطین خان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الہی نے سبطین خان کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سبطین خان کو تحریک انصاف نے  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا، اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

 

Advertisement