قومی کرکٹر صہیب مقصود کی اپنی والدہ کیلئے دعاؤں کی اپیل

Published On 28 June,2022 05:34 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے جارحانہ بلے باز صہیب مقصود نے اپنی والدہ کے لئے دعاؤں کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے صہیب مقصود نے لکھا کہ کچھ دیر میں میری والدہ کی سرجری ہونے والی ہے، ان کے لئے دعا کریں۔

اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر نے لکھا کہ اللہ سب کی ماؤں کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین!۔
 

Advertisement