شان ٹیٹ نے شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

Published On 28 June,2022 07:43 pm

لاہور:(دنیا نیوز) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر اور پاکستان کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شان ٹیٹ کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، ان کی ان سوئنگ بلے بازوں کیلئے کھیلنا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں باؤلرز کی کھیپ سے بہت متاثر ہوں، کراچی میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا تھا، پاکستانی فاسٹ باؤلرز کا شمار دنیا کے بہترین باؤلرز میں ہوتا، وائٹ بال کرکٹ میں آخری اوورز اہمیت کے حامل ہیں۔
 

Advertisement