جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان

Published On 30 June,2022 03:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کپتان اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے، فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے جبکہ حارث سہیل اور شان مسعود کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ 10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور 11 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کنٹریکٹ ملا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ ہیں جبکہ اظہر علی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے اور فواد عالم بی کٹیگری میں شامل ہیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ امام الحق ابھی ریڈ بال کرکٹ کے لیے تیار نہیں ہیں، ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں فارمیٹ کو ترجیح دی گئی ہے، ریڈ اور وائٹ بال کیٹگری میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل ہیں، کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائٹ بال کنٹریکٹ مل گئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ریڈ اینڈ وائٹ دونوں کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں اور اکٹھے کنٹریکٹس سے چند کھلاڑیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی، ریڈ اور وائٹ بال میں فارمیٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ ہیں جبکہ ڈی کٹیگری میں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فخر زمان اور شاداب خان وائیٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں اور حارث رؤف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ ہیں۔
 

Advertisement