لاہور: (دنیا نیوز) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے ختم ہوگیا ، تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے
بارش سے متاثرہ میچ میں صرف اٹھائیس اوور تک کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 ویں اوور تک دو وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
کوائنٹن ڈی کوک 92 اور ایڈن مارکرم 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ ویلے اور عادل شید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جا سکا، جنوبی افریقہ کے وین ڈؤسن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔