برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل، دو امیدوار میدان میں رہ گئے

Published On 20 July,2022 08:38 pm

لندن:(دنیا نیوز) برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی، ووٹنگ کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر دو امیدوار میدان میں رہ گئے۔

سابق وزیر خزانہ رشی سناک بدستور سب سے آگے ہیں اور ان کو ٹوری پارٹی کے 137 اراکین پارلیمنٹ کی حمایات حاصل ہے، سابق وزیر خارجہ لیز ٹرس 113 اراکین کی حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

شروع دن سے دوسرے نمبر پر موجود پینی مورڈانٹ 105 ووٹ لے کر مقابلے سے باہر ہوگئیں، پارٹی سربراہ اور اگلے وزیر اعظم کے نام کا اعلان پانچ ستمبر کو کیا جائے گا۔
 

Advertisement