برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ کا ایک اور راؤنڈ ختم، مقابلے میں تین امیدوار رہ گئے

Published On 20 July,2022 09:28 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ کا ایک اور راؤنڈ اختتام پذیر ہو گیا، مقابلے میں اب صرف تین امیدوار رہ گئے۔

منگل کو ٹوری پارٹی کی سربراہی کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں سابق وزیر خزانہ رشی سوناک 118 اراکین کی حمایت کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔ پینی مورڈانٹ 92 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، سابق وزیر خارجہ لز ٹرس کو 86 اراکین کی حمایت حاصل رہی۔

سیاہ فام امیدوار کامی بدینوچ سب سے کم 59 ووٹ لینے کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئیں۔ اگلے مرحلے میں صرف تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
 

Advertisement