کنگسٹن:(دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں 8 وکٹ سے شکست دے دی، 3 میچز کی سیریز مہمان کیوی ٹیم نے دو ایک سے جیت لی۔
کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنائے، گلین فلپس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوڈین اسمتھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے کیوی ہدف انیسویں اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، برینڈن کنگ 53 اور شمر بروکس 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، برق رفتار اننگز پر برینڈن کنگ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔