مظفرآباد:(دنیا نیوز) لوہار گلی کے مقام پر ایل پی جی ٹینکر حادثے کا شکار ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔
مظفرآباد کو خیبر پختونخوا سے ملانے والی واحد شاہراہ پر ایل پی جی ٹینکر خطرناک لوہار لینڈ سلائیڈنگ سے گزرتے ہوئے سڑک پر پڑی تازہ مٹی کھسکنے سے کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا، حادثے کے دوران ٹرک ڈرائیور نے بروقت چھلانگ لگا کر جان بچائی جبکہ ٹینکر حادثے کے بعد پولیس نے لوہار گلی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے اور آزاد کشمیر سے کے پی کے جانے والے مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایات کی جارہی ہیں۔
مظفرآباد کو خیبر بختونخوا کے راستے ملک کے مختلف علاقوں سے ملانے والی سڑک لوہار گلی کے مقام پر گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حال حادثات کا سبب بن رہی ہے۔