پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو این او سی جاری کردیا، 7 ٹیمیں شرکت کریں گی

Published On 03 July,2022 10:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو این او سی جاری کردیا، کے پی ایل سیزن ٹو میں 6 کی بجائے 7 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

کے پی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کشمیر پریمیئر لیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ساتویں ٹیم کا نام جموں جانباز ہوگا، کے پی ایل سیزن 2 کی ڈرافٹنگ عید کے بعد ہو گی۔

پی سی بی کی جانب سے این او سی کے بعد کے پی ایل ایڈیشن 2 کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔ پی سی بی نے اگست میں لیگ کے انعقاد کے لیے عبوری این او سی دیا ہے۔ کے پی ایل 2 کے لیے یکم سے 25 اگست کی ونڈو دی گئی ہے۔
 

Advertisement