2 ماہ سے نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو فالو کر رہے ہیں: بابر اعظم

Published On 15 August,2022 09:36 pm

روٹرڈیم:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ 2 ماہ سے نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو فالو کر رہے ہیں۔

نیدر لینڈز میں موجود قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز آنے پر بہت خوش ہوں، یہاں کا موسم بہت اچھا ہے، لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، سیریز سے دونوں ممالک سمیت خطے میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب جاری ہے اور وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، شاہین کی عدم موجودگی نوجوان فاسٹ باؤلرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ہے۔

پاک ڈچ سیریز کے لئے قومی کپتان بابر اعظم نے مقامی پرستاروں کو سٹیڈیم آنے کی درخواست بھی کر دی۔
 

Advertisement