قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ

Published On 23 August,2022 11:17 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے توسیع نہ لیتے ہوئے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ اپنے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں چاہتے، کوچ کا کنٹریکٹ اکتوبر میں ختم ہو رہا ہے، ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ میرا پاکستان میں ویمنز ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزرا، کوچنگ کے دوران فیملی کو ٹائم نہیں دے سکا، میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا جبکہ انہوں نے فاطمہ ثناء کی تعریف بھی کی۔
 

Advertisement