کراچی: (دنیا نیوز) سیلاب زدگان کی مدد کے لئے نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہد آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئے۔
اصغر علی شاہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی کرکٹ میچ میں شاہد آفریدی، ہارون رشید اور توصیف احمد سمیت سابق کرکٹر نے شرکت کی۔
اس موقع پر شاہد آفریدی کا تقریب سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے بعد اہم مرحلہ ان کو دوبارہ آباد کرنے کا ہے جس کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یو اے ای کے کراچی میں قونصل جنرل بکیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔