امریکی سیکرٹری دفاع کا پاکستان کیساتھ تعاون بڑھانے میں کردار ادا کرنے کا عہد

Published On 09 September,2022 10:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام کے ساتھ ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق سیکرٹری دفاع نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

لائیڈ آسٹن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
 

 

 

 
Advertisement