بٹلر کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے تمام میچز سے باہر ہونے کا امکان

Published On 16 September,2022 11:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) انگلش کپتان بٹلر کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے تمام میچز سے باہر ہونے کا امکان بڑھ گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوز بٹلر انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انگلش کپتان پاکستان کے خلاف مکمل سیریز کے لیے عدم دستیاب ہو سکتے ہیں۔

جوز بٹلر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ری ہیب کر رہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے جوز بٹلر مکمل سیریز میں آرام کرسکتے ہیں۔

انگلش بورڈ بھی سیریز کے ابتدائی میچز میں بٹلر کی عدم شرکت کی تصدیق کرچکا ہے جبکہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔
 

Advertisement