محمد حفیظ قومی ٹیم میں موجود ’جادوگر سپنر‘ کو نہ کھلانے پر مایوس

محمد حفیظ قومی ٹیم میں موجود ’جادوگر سپنر‘ کو نہ کھلانے پر مایوس

سابق آل راؤنڈ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں اسپنر ابرار احمد کو موقع نہ دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی میجمنٹ سے مایوس ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے نے ابرار احمد کو جادوگر اسپنر قرار دیتے ہوئے انہیں نہ کھلانے پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد ابرار کو ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا، انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے اس سیریز میں 4 میچز کھلانے چاہیے تھے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ابرار احمد کے لیے بھی کہا کہ نوجوان محنت جاری رکھنا۔