حیدر علی کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

Published On 01 October,2022 10:47 am

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف چھٹے ٹی 20 میچ کے بعد نوجوان بیٹر حیدر علی کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوان بیٹر حیدر علی کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال لے جایا گیا جہاں رات انہوں نے ہسپتال میں گزاری اور ان کا مکمل چیک اپ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا اور آج کرکٹ کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ کل اتوار کو کھیلا جائیگا۔
 

Advertisement