امریکی اور یو اے ای کے سفیر نے پانچواں میچ قذافی سٹیڈیم میں دیکھا

Published On 28 September,2022 10:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی 20 میچ دیکھنے کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی بھی قذافی سٹیڈیم آئے، چیئر مین پی سی بی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے دیگر ملکوں کو قریب آنے کا موقع مل رہا ہے۔

امریکی سفیر نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر رمیز واجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے تمام ملکوں کو قریب لانے میں امریکا بھی اپنا کردار کررہا ہے۔

اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے کے کرکٹ تعلقات کی کافی پرانی تاریخ ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور وائس چیئرمین ای سی بی مارٹن گارلو بھی اس موقع پر موجو تھے۔
 

Advertisement