لاہور:(ویب ڈیسک) لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے جیت کے دوران دیپتی شرما کی چارلی ڈین کے منکڈ رن آؤٹ ہونے پر انگلش میڈیا پر تنقید کے جواب میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کی بولتی بند کردی۔
خیال رہے کہ ویمنز ون ڈے میچ میں بھارتی باؤلر دیپتی شرما نے انگلش بیٹر چارلی کو 47 رنز پر رن آؤٹ کرنے کے لیے منکڈ طریقہ استعمال کرتے ہوئے تیسرے ون ڈے کا خاتمہ کیا اور اپنی ٹیم کو 16 رنز سے فتح دلائی۔
انگلش آل راؤنڈر نے ہرشا بھوگلے پر ایک دن بعد جوابی وار کیا جب 61 سالہ بھوگلے نے انگلش میڈیا کو دیپتی کے خلاف "وٹرائل" کو فروغ دینے پر تنقید کی تھی۔
سٹوکس نے اپنے جوابات میں بھوگلے کے ان دعوؤں کو متنازع قرار دیا کہ انگلش کی جانب سے نان سٹرائیکر کے رن آؤٹ پر تنقید کرنا کلچرل چیز ہوسکتی ہے۔
انگلش آل راؤنڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہرشا 2019 ورلڈ کپ کا فائنل دو سال پہلے ہو چکا تھا، مجھے آج بھی بھارتی شائقین کی جانب سے دیئے جانے والے ان گنت پیغامات یاد ہیں جن میں انہوں نے مجھے ہر طرح کی بات کی، کیا آپ کو یہ چیز پریشان نہیں کرتی؟۔
— Ben Stokes (@benstokes38) October 1, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں بین سٹوکس نے پوچھا کہ کیا یہ کیا یہ ایک کلچرل چیز ہے؟ بالکل نہیں، مجھے پوری دنیا کے لوگوں کی جانب سے ٹیم سے نکال باہر پھینکنے کے حوالے سے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔
— Ben Stokes (@benstokes38) October 1, 2022
ان کا لکھنا تھا کہ نہ صرف انگریزوں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں نے منکڈ کے حوالے پر تبصرہ کیا ہے۔