محمد رضوان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

Published On 10 October,2022 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی 20 رینکنگ کے حکمران محمد رضوان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا گیا، محمد رضوان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے، انہیں ستمبر کے مہینے کا پلیئر آ ف دی منتھ قرار دیا گیا۔

دوسری جانب بھارت کی ہرمن پریت کور آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار پائیں، بھارت کی سمرتی مندھانا اور بنگلا دیش کی کپتان نگار سلطانہ بھی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد تھیں۔

قومی ٹیم کے سٹار بلے باز نے اپنا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔