لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے آج قومی ٹیم کو آزاد کرکٹ کھیلتے دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز کے دوسرےمیچ میں گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے ، اس فتح میں کپتان بابراعظم نے 79 اور حارث رؤف نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 شکار کیے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ آج ہماری ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلی، جس کے باعث ہم کیویز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے شاداب خان اور حارث رؤف کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ آج کا گیم پلان پاکستان کے حق میں رہا، بابرالیون کو مبارکباد، ماضی کے مقابلے قومی ٹیم کو آج آزاد کرکٹ کھیلتے دیکھا۔
Excellent win boys, and the plans worked in our favor. Congrats @babarazam258 and kudos to @76Shadabkhan and @HarisRauf14. Today I saw the brand of fearless cricket much more than past. Well done @TheRealPCB and team
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 8, 2022