پی سی بی کا ' دی ویمنز لیگ' آئندہ برس مارچ میں کروانے کا اعلان

Published On 07 October,2022 12:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈنے خواتین کرکٹ لیگ کروانے کا اعلان کردیا، پہلی "دی ویمنز لیگ" آئندہ برس مارچ میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں خو اتین کرکٹ لیگ کا اعلان کیا، پہلی دی ویمنز لیگ آئندہ سال مارچ میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔

لیگ کے میچز 3 مارچ سے 18 مارچ تک راولپنڈی میں ہوں گے، ویمنز لیگ میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، ہر ٹیم میں 18 پلیئرز ہوں گی جس میں 6 غیر ملکی پلیئرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔
 

Advertisement