بخار اور فٹنس مسائل کا شکار نسیم شاہ مکمل فِٹ ہو گئے

Published On 10 October,2022 05:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تین ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، بخار اور فٹنس مسائل کا شکار نسیم شاہ مکمل فِٹ ہو گئے۔

قومی کھلاڑیوں نے ایک روزہ آرام کے بعد ٹریننگ کی، لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں نیٹ سیشن میں حصہ لیا، چار گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ مکمل فِٹ ہو کر اِن ایکشن ہو گئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ باؤنسی پچز پر اچھی لائن لینتھ اور پلاننگ سے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ تین ملکی سیریز میں ناقابل شکست قومی شاہین چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، کیویز کی بنگلا دیش کے خلاف واحد فتح سے دوسری پوزیشن پر قبضہ ہے۔