'راولپنڈی ایکسپریس'، شعیب اختر کی زندگی پر فلم میں عمیر جسوال مرکزی کردار

Published On 16 November,2022 05:23 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم 'راولپنڈی ایکسپریس' میں اداکار و گلوکار عمیر جسوال مرکزی کردار ادا کریں گے۔

پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شعیب اختر پر بننے والی بائیوپک ’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ میں لیجنڈ فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمیر جسوال نے لکھا کہ آپ سب کے لئے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں، راولپنڈی ایکسپریس میں بڑے پردے پر لیجنڈری شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ کے فضل سے ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ہم آپ کے سامنے اپنی نوعیت کی پہلی بائیوپک فلم لانے کے منتظر ہیں جو دنیا بھر میں پہچان کے لائق ہو۔
 

Advertisement