کراچی: ( دنیا نیوز ) عدالتی حکم پر اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک سے دونوں بچوں کی ملاقات کرا دی۔
اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی کے معاملہ پر پیش رفت ہوئی، عدالتی حکم پر وینا ملک دونوں بچوں کو عدالت لے آئیں۔
عدالت نے بچوں سے والد اسد خٹک کو دو گھنٹے تک ملنے کی اجازت دے دی، عدالتی حکم پر اسد خٹک نے بچوں سے ملاقات کی۔
وکیل کے مطابق کوشش کی جاری ہے معاملات کو حل کیا جائے جبکہ اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ جب عدالت حکم دے گی بچوں سے ملاقات کرائی جائے گی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔