آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنیکا حکم

Published On 14 October,2022 04:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے شرجیل انعام میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری کام کے سلسلے میں بار بار ملک سے جانا پڑتا ہے، نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف دو کرپشن کے ریفرنس اور ایک انکوائری جاری ہے۔
 

Advertisement