کراچی: (دنیا نیوز) با اثر وڈیروں نے بزرگ شہری کی چار بیٹیوں کو اغواء کر لیا، باپ انصاف کیلئے عدالت پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بزرگ شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں انکشاف کیا کہ اس کی چار بیٹیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے، با اثر وڈیرے میری چاروں بیٹیوں کو اغواء کر کے گجرات اور رحیم یار خان لے گئے ہیں۔
بزرگ شہری نے عدالت میں شکایت کی کہ بیٹیوں کے اغواء کے مقدمات بھی درج کرائے لیکن پولیس ان کے وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے شادی کرلی ہے جس پر والد کا کہنا تھا کہ اگر شادی کر لی تو انکے نکاح نامے عدالت میں پیش کیے جائیں۔
درخواست میں سندھ اور پنجاب کے پولیس حکام کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست کی سماعت کیلئے 26 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔