این اے237 میں دھاندلی کا الزام، سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی

Published On 20 October,2022 02:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے این اے 237 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کی نشست 237 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کوئی بےضابطگی یا دھاندلی ہوئی تو آپ کے پاس الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن ہے، الیکشن کا کیا تنازع لے کر آئے ہیں یہ بتائیں، جو باتیں آپ بتارہے ہیں وہ الیکشن ڈسپیوٹ کے زمرے میں آتا ہے، آپ الیکشن ٹریبونل گئے یا نہیں؟۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن الیکشن مکمل ہونے کے بعد ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔
 

Advertisement