لاہور: (ویب ڈیسک) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔
18 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغاز، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔
Our 18-player squad for the three-Test series against England #PAKvENG pic.twitter.com/NOXoTMPYDx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2022
یاسر شاہ، حسن علی اور فواد عالم کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ یاسر شاہ کی جگہ نوجوان سپنر ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
چیئرمین سلیکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کنڈیشنز اور پرفارمنس کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی، ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کو بھی ہم نے سامنے رکھا ہے، خوشی کی بات ہے عابد علی پرفارم کر رہے ہیں، مستقبل میں زیر غور ہوں گے۔