پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز، ایک لاکھ 89 ہزار 595 شائقین نے میچز دیکھے

Published On 03 October,2022 08:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کراچی اور لاہور والوں نے ملکی کرکٹ کی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دیئے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 17 سال بعد پاکستان دورہ کرنے والی انگلینڈ ٹیم کی قومی ٹیم کے ساتھ 7 میچز پر مشتمل سیریز 97.35 فیصد شائقین کرکٹ نے دونوں مقام پر میچ دیکھ کر تاریخ رقم کر دی۔ سات ٹی ٹونٹی میچز میں ایک لاکھ 89 ہزار 595 شائقین نے کراچی اور لاہور میں میچز دیکھے۔

پی سی بی کے مطابق لاہور میں 99.4 فیصد یعنی 63 ہزار 45 شائقین نے قذافی اسٹیڈیم میں تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھے۔ پانچویں ٹی ٹونٹی میں 20 ہزار 969، چھٹے میچ میں 21 ہزار 76 افراد شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ساتویں ٹی ٹونٹی میں 21 ہزار ایک سو شائقین کرکٹ نے لاہور میں میچ دیکھا۔

پی سی بی کے مطابق کراچی کے چاروں میچز میں 1 لاکھ 26 ہزار 550 شائقین نے میچز دیکھے۔
 

Advertisement