راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کھیل کیلئے موزوں ہے : جوروٹ

Published On 30 November,2022 12:58 pm

راولپنڈی : (دنیا نیوز ) انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کھیل کیلئے موزوں ہے امید ہے کہ شاندار کھیل کھیلا جائے گا ۔

پنڈی ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش بیٹر جوروٹ کا کہنا تھا کہ آج کا ٹریننگ سیشن لازمی نہیں آپشنل تھا، جبکہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث آج چند کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی تاہم کل تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں موجود ہوں گے۔

جوروٹ کا کہناتھا کہ راولپنڈی پچ کھیل کے لئے موزوں ہے، امید کر رہے ہیں شاندار کھیل کھیلا جائے گا،ٹیم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انگلش بیٹر نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین کا جوش و جذبہ قابل دید ہے ۔