راولپنڈی ( دنیا نیوز ) پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل مہمان سکواڈ کے متعدد افراد وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ۔
راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل آج ہونے والے پریکٹس سیشن میں انگلش ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کو آرام کی ہدایت دی گئی اور صرف 5کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔
ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق وائرل انفیکشن کے باعث پریکٹس سیشن کیلئے گرائونڈ میں نہیں آئے اور آج مکمل آرام کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش اسکواڈ کے 14 افراد انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس سمیت ٹیم کے دیگر سات کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی انگلش کھلاڑیوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔