قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Published On 13 December,2022 02:15 am

ابوظہبی : (ویب ڈیسک ) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت گئیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے سدرہ امین کو نومبر 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ویمن پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

سدرہ امین نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز میں 277 رنز بنائے تھے جبکہ قومی کرکٹر نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں 176 رنز کی ناقابل شکست اننگ بھی کھیلی تھی جو کہ ویمن کرکٹ میں پانچواں بڑا انفرادی سکور ہے۔

دوسری جانب مردوں کی کیٹگری میں آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے جوز بٹلر کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔