لاہور : (ویب ڈیسک ) بلاسٹرز اور ڈائنامائٹس نے قومی ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ایونٹ کا فائنل معرکہ آج قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے زیر اہتمام لاہورمیں کھیلے جانے والے نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں بلاسٹرز اور ڈائنامائٹس نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
Blasters and Dynamites qualify for the final of T20 Women s Cricket Tournament
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 7, 2022
Dynamites vs Strikers: https://t.co/NTuyJTR5Rk
Blasters vs Challengers: https://t.co/LFKfsyWLzS
More details https://t.co/RS9O1TTi9d#BackOurGirls pic.twitter.com/FmmoAT2APC
بدھ کے روز ایل سی سی اے کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ڈائنامائٹس نے سٹرائیکرز کو 17 رنز سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا ، گل فیروزہ کی شاندار 74 رنز کی اننگ نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
بدھ کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلاسٹر نے چیلنجرز کے خلاف 17 رنز سے کامیابی سمیٹتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے بسمعہ معروف 67 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج بلاسٹرز اور ڈائنامائٹس کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔