انگلینڈ نے جارحانہ حکمت عملی کے باعث پنڈی ٹیسٹ جیتا : شاہد آفریدی

Published On 06 December,2022 06:42 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کامیابی کی اہم وجہ بتاتے ہوئے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم کے خود پر اعتماد اور جارحانہ حکمت عملی نے انہیں میچ جتوایا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میچ جیتنے کا بڑا کریڈٹ انگلش کپتان بین اسٹوکس اور کوچ برینڈن میکلم کو جاتا ہے، قومی ٹیم کو بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔