ٹی 20 ویمنز ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز اور چیلنجرز اپنے میچزمیں کامیاب

Published On 06 December,2022 05:20 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز لاہور میں ہو گیا، گزشتہ روز کھیلے گئے دو میچزمیں بلاسٹرز اور چیلنجرز نے کامیابی حاصل کرلی۔

ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلاسٹرز نے ڈائنا مائٹس کو پانچ رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136رنز کا ہدف دیا ،بسمہ معروف 48 گیندوں پر ناقابل شکست 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں ڈائنامائٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 131 رنز بنا سکی، بسمہ معروف  پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔

جمخانہ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو ایک سکور سے ہرایا، فاتح ٹیم کی ایمن انور پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔