لاہور: (دنیا نیوز) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں قومی سکواڈ کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی انجری کے باعث محمد عباس کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری اعلامیے کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجری کے باعث فاسٹ باؤلر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ دو میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پی سی بی نے حارث رؤف کا ایم آر آئی سکین کرایا ہے جس میں تشخیص ہوئی ہے کہ انہیں گریڈ ٹو کی انجری کا سامنا ہے، جس کی بحالی کیلئے وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد عباس کو حارث رؤف کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، سکواڈ میں متبادل فاسٹ باؤلر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔