اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنا افسوسناک ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فیصلے سے پاکستانی کھلاڑی کھیلوں کے اہم ایونٹ میں شرکت سے محروم ہو جائیں گے۔ بھارت کا یہ عمل معذور افراد کے لیے کھیلوں کے فروغ کے لیے ہندوستان کی غیر حساسیت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان نے اپنی مایوسی سے ہندوستانی فریق کو آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم نے اتوار کو روانہ ہونا تھا، ایونٹ 5 سے 17 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال کلیئرنس نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں میں بےچینی پائی جا رہی ہے۔