لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت عروب شاہ کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں علیزہ خان ،انوشا ناصر،عریشہ نور ،ایمان فاطمہ ،حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب ،قرت العین احسن ،ردا اسلم ، شوال ذوالفقار ،وردہ یوسف ،زیب النسا اور زامینہ طاہر شامل ہیں۔
Pakistan s squad for the inaugural ICC U19 Women’s T20 World Cup to be played from 14 to 29 January 2023
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 7, 2022
Read more ➡️ https://t.co/h32UhSJX73#BackOurGirls | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/z2zxMdaDUO
قومی سکواڈ میں اقصیٰ یوسف ،دینا رضوی ،ماہم انیس ،مسکان عابد اور تہذیب شاہ کو بطور ریزرو کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔
قومی انڈر 19 ٹیم چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے سکواڈ میں منتخب ہونے والی تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہونے والے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔
Chief selector Asmavia Iqbal congratulates the players selected in Pakistan s squad for the ICC U19 Women s T20 World Cup.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 7, 2022
More details ➡️ https://t.co/h32UhSsU53#BackOurGirls | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/ijyCxj6Zib
شیڈول کے مطابق ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 14 جنوری سے سائوتھ افریقہ میں ہوگا جبکہ ایونٹ 29 جنوری تک جاری رہے گا۔
میگا ایونٹ میں قومی ٹیم 15جنوری کو روانڈا ،17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔