لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 20 میں 12 ہزار رنز مکمل کرلئے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے کولمبو سٹارز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 35 رنز بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
12000 T20 runs for Shoaib Malik - A major milestone!
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) December 12, 2022
The veteran is only the second batsman to reach the landmark after Chris Gayle!#LPL2022 #Cricket pic.twitter.com/sXqMagKgQC
سابق کپتان مجموعی طور پر ٹی 20 فارمیٹ میں 12 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویسٹ انڈین بیٹر کرس گیل پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
شعیب ملک کے 485 انٹرنیشنل میچز میں مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز 12027 ہوگئے ہیں۔
سابق کپتان نے 2006 میں برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے لیے T20 ڈیبیو کیا تھا، اس کے بعد اب تک وہ قومی ٹیم کے لیے 124 میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 2435 رنز بنائے اور 28 وکٹیں حاصل کیں۔