کولمبو : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان لنکا پریمئیر لیگ (ایل پی ایل ) کے ایک میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر اعظم خان لنکا پریمئیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کینڈی فالکنز کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے۔
گال گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری کئے گئے ایک پیغام میں اعظم خان کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انکی طبی دیکھ بھال کی جا رہی ہے، پیغام میں ان کی جلد صتحیابی کیلئے دعائوں کی اپیل بھی کی گئی۔
Prayers for @MAzamKhan45 s speedy recovery !!
— GalleGladiators (@GalleGladiators) December 12, 2022
He took a blow on his head while keeping wickets!! He s been taken for medical care , Prayers for you Gladiator.