کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز شان مسعود 21 جنوری کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
قومی کرکٹر کی پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے پشاور 21 جنوری کو شادی طے پائی ہےجبکہ تقریب ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے ہیں۔