آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاری اچھی چل رہی ہے : عالیہ ریاض

Published On 13 January,2023 01:47 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا سے ٹی ٹونٹی سیریز سے ہمیں ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بہت مدد ملے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا کہ آسٹریلیا سے ٹی ٹونٹی سیریز سے ہمیں ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بہت مدد ملے گی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری بہت اچھی چل رہی ہے۔

عالیہ ریاض نے کہا کہ کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی اسکلز پر بھی بہت کام کر رہے ہیں، گورنر جنرل الیون کے خلاف میچ سیریز کی تیاریوں کے لیے بہت اچھا ثابت ہو گا، اس میچ سے ہمیں گرائونڈ اور پچ کا اندازہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی سیریز میں اچھی فائٹ کریں اور اچھے نتائج دیں۔